کوئٹہ، خروٹ آباد میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان گرفتار
- November 25, 2025, 10:11 am
- National News
- 426 Views
کوئٹہ: خروٹ آباد پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل، پستول اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جس پر انہوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔
جوابی کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان مصطفیٰ، احمد اللہ اور باز میر کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے پاس سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔











