بلوچستان کے 6 ڈویژنز میں لیویز کا خاتمہ، صوبائی کابینہ نے فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی منظوری دیدی
- October 17, 2025, 11:56 am
- National News
- 269 Views
بلوچستان کابینہ کا فیصلہ، صوبے کے 6 ڈویژنز میں لیویز فورس کا خاتمہ کردیا گیا۔ صوبائی کابینہ نے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ کوئٹہ، قلات، مکران، ژوب، نصیرآباد اور سبی ڈویژنز کو مکمل طور پر اے ایریا قرار دے دیا گیا۔ محکمہ داخلہ کی سفارش پر بلوچستان میں بڑا انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے لیویز اور پولیس کا انضمام منظور کرلیا گیا۔ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنظیم نو، 6 ڈویژنز میں اب تمام اختیارات پولیس کو منتقل کردیے جائیں گے۔ صوبائی کابینہ کے فیصلے کے بعد بلوچستان کے بڑے حصے میں تھانہ کلچر کا دائرہ کار وسیع ہوجائے گا۔










