پنجگور کے عوام نیشنل پارٹی کیساتھ ہیں، رحمت بلوچ

  • July 10, 2018, 10:56 pm
  • Education News
  • 256 Views

پنجگور (نامہ نگار)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء4 حلقہ پی بی 43پنجگور کے امیدوار میر رحمت صالح بلوچ حلقہ این اے 270 پنجگور کم واشک اواران پھلین بلوچ سابق ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ نے کہا کہ مکران بلوچستان کے ایک سیاسی زون کی حیثیت رکھتا ہے اگر مکران کی سیاسی ماحول کو تبدیل کرکے غیر سیاسی لوگوں و مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اسکے بھیانک نتائج برآمد ہونگے. بلوچستان اور خصوصاً مکران میں ایک سازش کے تحت غیر سیاسی لوگوں کو میدان میں لاکر بلوچستان کو ایک بار پھر دہشت گردی کا مرکز بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے. آج بلوچستان میں بسنے والے لوگوں کو پسماندگی کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے.ہر طرح کے مداری میدان میں اْتر کر ڈرامہ دکھا رہے ہیں ہم.سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی تقاضوں کو پورا کرکے میدان میں اْترے ہیں اور اپنی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے. اپنی دور حکومت میں امن و امان کی بہتری اور علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں جدوجہد کی ہے.ان خیالات کا اظہار سابقہ صوبائی وزیر اور حلقہ پی بی 43کے نامزد امیدوار میر رحمت صالح بلوچ سابقہ ایم پی اے پنجگورحاجی محمد اسلام بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور این اے حلقہ 270کے نامزد امیدوار پھیلن بلوچ ضلعی صدر حاجی محمد اکبر بلوچ نے سریکوران میں منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ آج کے اس پروقار تقریب میں جیالوں اور ورکرز کی بڑی تعداد نے یہ واضح کردیا ہے کہ پنجگور کے عوام اب بھی نیشنل پارٹی کے ساتھ ہیں.اور یہی ورکرز آنے والے الیکشن میں مخالفین کو ایک عبرتناک شکست دیں گے. شکست خوردہ مخالفین مختلف حیلے بہانوں سے پارٹی کو زیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اْن کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔