پرنسپل جنرل موسیٰ کالج کا اعلامیہ

  • May 22, 2018, 10:16 am
  • Education News
  • 267 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) پرنسپل جنرل محمد موسیٰ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کینٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سال اول اور سال دوم کے امتحانات اور پریکٹیکل ختم ہوچکے ہیں لہٰذا ان کی کلاسز 28مئی سے شروع ہورہی ہیں تمام طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سال دوم کی کلاسوں میں اپنی حاضری کویقینی بنائیں ایف اے ایف ایس سی کے طلباء کو پرنسپل جنرل موسیٰ کالج کے پرنسپل نے تاکید کی کہ وہ سال دوم کی کلاسز میں بھی محنت اور دیانت کو مقصد بناتے ہوئے تن دہی سے تعلیم کی طرف توجہ دیں اعلامیہ میں بی ایس ، بی ایس سی اور بی اے کے تمام طلباء بھی اپنی کلاسز میں باقاعدگی سے حاضر ہوں اور عدالت کے فیصلے کی پاسداری کرتے ہوئے غیر حاضریوں سے مکمل گریز کریں بصورت دیگر ان کے نام غیر حاضری کی وجہ سے خارج کردئیے جائیں گے۔