کیڈٹ کالج مستونگ میں طلباء پر تشدد کے واقعہ کے بعد اعلیٰ سطح پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

  • May 14, 2018, 10:30 pm
  • Education News
  • 313 Views

ٍکوئٹہ (ویب ڈیسک )کیڈٹ کالج مستونگ میں طلباء پر تشدد کے واقعہ کے بعد اعلیٰ سطح پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی محکمہ کالجز اینڈ ہایئر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ایڈیشنل سیکرٹری کالجز اینڈ ہایئر ایجوکیشن ‘ ڈپٹی کمشنر ‘ مستونگ ‘ ایس ایس پی مستونگ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی پرنسپل ذمہ دار اور متاثرہ طلباء کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت انکوائری کمیٹی کوتین دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت واضح رہے کہ کیڈٹ کالج مستونگ میں طلباء پر اساتذہ کی جانب سے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ کالج اور ہایئر ایجوکیشن حرکت میں آکر کمیٹی تشکی دی گئی ۔