جماعت نہم کی رجسٹریشن کے لئے کم سے کم عمر کی حد 13 سال مقرر

  • May 10, 2018, 10:14 am
  • Education News
  • 272 Views

کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر)بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے جماعت نہم برائے سال2019کی رجسٹریشن کے لئے کم سے کم عمر کی حد 13 سال مقرر کر دی ہے ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے سیکرٹری کے مطابق جماعت نہم برائے سال2019کی رجسٹریشن کے لئے ریگولر طلبا و طالبات کی عمر کی کم سے کم حد14سال مقرر کی گئی تھی،لیکن اب نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق رعایت دیتے ہوئے 14سال سے کم کرکے13سال مقرر کی گئی ہے۔