پریکٹیکلزکا کوئٹہ میں انعقاد طلباء کے لئےمشکلات کا باعث ہے،بی ایس او

  • May 10, 2018, 10:14 am
  • Education News
  • 191 Views

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ طلباء کے پریکٹیکلز کوئٹہ میں منعقد کرکے طلباء و طالبات کے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے ، صرف فیسوں کی خاطر طلباء و طالبات کو فیل کیا جا رہا ہے جبکہ علاقوں میں امتحانا ت کی اسٹوڈنٹس سے فیس لی گئی، اب پیسے بچانے کے لئے صرف کوئٹہ میں امتحانی مرکز بنایا گیا ہے جس سے بلوچستان بھر کے غریب طلباء و طالبات امتحان کے لئے کوئٹہ نہیں آسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بولان میڈیکل تھرڈ ائیر کے اسٹوڈنٹس کو فیل کرنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔یونیورسٹی میں ہونے والی کرپشن کو حمایت حاصل ہے آواز بلند کرنے پر طلباء و طالبات کے خلاف ایف آئی آر بنا کر خاموش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اس سلسلے میں طلباء تنظیموں نے کرپشن کے خلاف چار ماہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ، بلوچستان اسمبلی سے قرار داد اور سفارشات منظور ہونے کے باوجود بھی یو نیورسٹی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی۔ بلوچستان بھر کے طلباء و طالبات اساتذہ ، سیاسی جماعتوں، وکلاء برادری سے اپیل ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کو بچایا جائے ۔