سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو جیکب آباد پر روک دیا گیا، ریلوے حکام
- December 8, 2025, 9:59 am
- Breaking News
- 490 Views
ویب ڈیسک: پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی سے آنے والی بولان میل کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق دونوں ٹرینوں کی آمد و رفت کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث انہیں جیکب آباد میں ہی روک کر منسوخ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی منسوخی کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل کے مسافروں کو کل سبی پہنچایا جائے گا۔











