ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا حکومت ہوش کے ناخن لے، ایپکا بلوچستان
- November 19, 2025, 9:28 am
- National News
- 235 Views
کمیٹی کی سفارشات کو کابینہ کے ایجنڈے میں تو شامل کر لیا ہے، تاہم کابینہ اجلاس طلب کرنے میں غیر معمولی تاخیر کے باعث ملازمین میں شدید تشویش اور اضطراب پایا جاتا ہے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس نے حکومتی جبر، پرتشدد کارروائیوں اور گرفتاریوں کے باوجود نہایت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور پروفیشنل انداز میں حکومتی کمیٹی کے سامنے مکمل ثبوتوں اور قانونی تقاضوں کے ساتھ اپنے مطالبات پیش کیے، مگر اس کے باوجود حکومت کی جانب سے سرد مہری قابل افسوس ہے۔ اُن کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں ملازمین کے مسائل اور حقوق شامل نہیں۔
انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بجٹ کے دن حکومتی وزراء کی جانب سے پریس کانفرنس میں ملازمین کی تنخواہیں وفاقی طرز پر بڑھانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لہٰذا اب حکومت اپنا وعدہ پورا کرے۔ بصورتِ دیگر بلوچستان کے لاکھوں سرکاری ملازمین سخت سے سخت لائحۂ عمل تیار کرکے دوبارہ احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہوں گے، اور اس کی تمام تر ذمہ داری حکومتِ وقت پر عائد ہوگی۔











