آئی جی پولیس بلوچستان نے لیویز کے سابق رسالدار میجرز کو ایکٹنگ ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دے دی

  • November 14, 2025, 11:40 am
  • National News
  • 242 Views

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے لیویز فورس کے سابق رسالدار میجرز کو ایکٹنگ ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ ترقی پانے والے نئے افسران کی صوبے کے مختلف اضلاع میں تعیناتی کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

لیویز فورس کے انضمام کے بعد رسالدار میجرز باضابطہ طور پر پولیس کا حصہ بنے تھے، اور آئی جی کے اس فیصلے پر سابق لیویز افسران نے خوشی اور اعتماد کا اظہار کیا۔

تقریبِ اعزاز اور پرتپاک استقبال

سابق رسالدار میجرز کے اعزاز میں سینٹرل پولیس آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نئے پولیس افسران کے پہنچنے پر انہیں پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔
تقریب میں:

قائم مقام ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر ایاز بلوچ

اے آئی جی آپریشنز کیپٹن ریٹائرڈ نوید عالم

سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔

نئے افسران کے لیے سہولیات اور ترقی کے مواقع

اس موقع پر اپنے خطاب میں آئی جی پولیس محمد طاہر نے کہا کہ لیویز سے پولیس میں شامل ہونے والے افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نئے افسران کو:

پہلے سے بہتر سہولیات

مناسب مراعات

اور پیشہ ورانہ ترقی کے مزید مواقع

فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

آئی جی پولیس نے نئے افسران کے مسائل بھی سنے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کر دیے۔