بلوچستان ہائیکورٹ نے عدالتی شکایت کیلئے واٹس ایپ نمبر اور ای میل ایڈریس کا اجرا کردیا

  • November 14, 2025, 11:38 am
  • National News
  • 261 Views

بلوچستان ہائی کورٹ نے عوامی شکایات کے لیے نیا رابطہ نظام قائم کر دیا

بلوچستان ہائی کورٹ نے شفافیت اور احتساب کے فروغ کے لیے ایک نیا واٹس ایپ اور ای میل شکایات نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے عوام عدالتی امور سے متعلق اپنی شکایات براہِ راست عدالت تک پہنچا سکیں گے۔

عدالت عالیہ کے مطابق شہری اپنی شکایات درج کرانے کے لیے درج ذیل ذرائع استعمال کر سکتے ہیں:

واٹس ایپ نمبر: 0335-0926534

ای میل ایڈریس: complaints@bhe.gov.pk

اوقاتِ کار: واٹس ایپ شکایت سیل صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک فعال رہے گا۔

شہری اپنی شکایات متنی پیغام، خطوط، پی ڈی ایف فائلز، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر دستاویزی ثبوتوں کی صورت میں بھیج سکتے ہیں۔
البتہ وائس کالز یا وائس میسجز قبول نہیں کیے جائیں گے۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ شہری انصاف کے نظام کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں اور شکایات کے اس نئے طریقہ کار سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔