بلوچستان کے تمام دیہی علاقوں میں موبائل فون ڈیٹا سروس 16 نومبر تک بند کردی گئی
- November 12, 2025, 10:49 am
- Breaking News
- 290 Views
کوئٹہ: بلوچستان کے تمام اضلاع کے دیہی علاقوں میں موبائل فون ڈیٹا سروس 16 نومبر تک معطل کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کے شہری علاقے اس بندش سے مستثنیٰ ہوں گے اور وہاں موبائل فون ڈیٹا سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔











