نادراکا خواتین کے لئے الگ رجسٹریشن سینٹر قائم کر نے کا فیصلہ

  • November 11, 2025, 12:29 pm
  • Featured
  • 217 Views

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں خواتین کے لیے الگ رجسٹریشن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نادرا حکام کے مطابق دوسرے مرحلے میں صوبے کے مختلف اضلاع میں بھی خواتین کے لیے خصوصی رجسٹریشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ ان وومن رجسٹریشن سینٹرز میں خواتین بآسانی شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC)، اور بچوں کے اندراج سمیت تمام متعلقہ خدمات حاصل کر سکیں گی۔

نادرا کے ترجمان نے بتایا کہ خواتین کے لیے علیحدہ رجسٹریشن سینٹرز قائم کرنے کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں رجسٹریشن کے عمل میں خودمختاری فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی شناخت حاصل کرنے کے عمل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا ہچکچاہٹ کا شکار نہ ہوں۔