بلوچستان میں تین روز کے لیے مسافر بس سروس معطل
- November 11, 2025, 12:27 pm
- Featured
- 218 Views
بلوچستان بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تین روز کے لیے مسافر بس ٹرانسپورٹ معطل رہے گی۔ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 12 نومبر سے 14 نومبر تک صوبے بھر میں تمام مسافر بس سروسز بند رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی بندش کا فیصلہ صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔











