حکومتِ بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کو ٹریکٹر سے کھینچنے کی ویڈیو وائرل
- November 6, 2025, 11:06 am
- Political News
- 191 Views
سوشل میڈیا پر حکومتِ بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کو ٹریکٹر سے کھینچنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس نے عوامی دلچسپی اور حیرت کی لہر دوڑا دی ہے۔
وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بلوچستان حکومت کا وہ ہیلی کاپٹر، جو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء اور سرکاری افسران کے صوبے کے مختلف اضلاع کے دوروں میں استعمال ہوتا ہے، ایک ٹریکٹر کے ذریعے ایئرپورٹ کے رن وے کی جانب کھینچا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق ہیلی کاپٹر کو ہینگر سے رن وے تک پہنچانے کے لیے ایک خصوصی ٹگ وہیکل استعمال کی جاتی ہے، تاہم اس مشینری کے عارضی طور پر خراب ہونے کی صورت میں متبادل طور پر ٹریکٹر کی مدد لی گئی۔
حکام کے مطابق بلوچستان حکومت کا ہیلی کاپٹر درست اور مکمل طور پر فعال حالت میں ہے، اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کے ذریعے غلط تاثر نہیں لینا چاہیے۔











