تربت میں 59افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد نے حالیہ کراچی و دیگر شہروں کا سفر کیا تھا، ایم ایس ٹیچنگ اسپتال
- November 4, 2025, 9:08 am
- Health News
- 169 Views
ٹیچنگ اسپتال تربت میںماہ اکتوبر کے دوران ڈینگی وائرس کے 1007 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 59 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام متاثرہ مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ اس حوالے سے ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ت±ربت، ڈاکٹر وحید بلیدی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زیادہ تر متاثرہ افراد نے حالیہ دنوں میں کراچی اور دیگر شہروں کا سفر کیا تھا، جہاں ڈینگی کے کیسز پہلے سے رپورٹ ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسپتال کی طبی ٹیم نے دن رات محنت کرتے ہوئے تمام مریضوں کو بہترین علاج فراہم کیا، جس سے زیادہ تر مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ڈاکٹر بلیدی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، گھروں اور آس پاس کے علاقوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں، پانی جمع نہ ہونے دیں اور مچھر دانی یا ریپلنٹ کا استعمال کریں۔سان کا کہنا تھا کہ ڈینگی اور دیگر وبائی امراض سے بچاو¿ کے لیے احتیاط ہی بہترین علاج ہے لوگوں کا تعاون ہی بیماریوں کے خاتمے کی ضمانت بن سکتا ہے۔











