غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش، 21افراد گرفتار

  • November 4, 2025, 9:05 am
  • Breaking News
  • 167 Views

کوئٹہ: ایف آئی اے نے جیونی میں کارروائی کے دوران غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 21افراد کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق پیر کو جیوانی میں ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 21افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سے 6 کا تعلق گوجرانوالہ 2 کا منڈی بہاء الدین، 2 کا حافظ آباد، 2 کا ننکانہ صاحب ، 3 کا نوشہرہ جبکہ دیگر 6 کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ، باجوڑ، چکوال، گجرات اور شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھاگرفتار افراد کے خلاف مقدمہ رج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔