چینی کمپنی کا گوادرمیں سولر انڈ سٹر یل پا رک قا ئم کر نے کا اعلا ن

  • October 31, 2025, 1:26 pm
  • Business News
  • 182 Views

گوادر پرو کے مطابق جِنکو سولر، جو سلیکان ویفرز اور سیلز سے لے کر ماڈیول مینوفیکچرنگ تک عمودی طور پر مربوط پیداوار کی بانی کمپنی ہے نے گوادر فری زون انتظامیہ کے ساتھ ایسے منصوبوں پر بات چیت کی ہے جن کے تحت گھریلو اور تجارتی استعمال کیلئے کم لاگت والے سولر پینلز تیار کیے جائیں گے۔کمپنی 2 گیگاواٹ کی بیٹری پلانٹ بھی قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کی تخمینہ شدہ بجلی کی ضرورت 20 میگاواٹ ہوگی۔گوادر پرو کے مطابق شہر میں الیکٹرانکس اور سولر آلات کے مرکز ہے د شتی مارکیٹ کے ایک سولر پینلز کے تاجر محمد بلوچ نے کہا کہ چینی سولر برانڈز گوادر میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں کیونکہ یہ دیگر غیر ملکی برانڈز کے مقابلے میں بہتر معیار اور کم قیمت فراہم کرتے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ خطہ طویل عرصے سے توانائی کی قلت کا شکار رہا ہے مگر اب مقامی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کے سولر پینلز اور بیٹریوں کی مناسب فراہمی موجود ہے، اس لیے فروخت میں اضافہ یقینی ہے۔گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک عہدیدار کے مطابق چین میں تیار کردہ سولر پینلز اور سسٹمز کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ مزید گھریلو اور تجارتی عمارتیں شمسی توانائی اپنانے لگی ہیں۔گوادر پرو کے مطابق پاکستانی حکومت بھی چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے مقامی سطح پر سولر پینلز کی تیاری کا منصوبہ رکھتی ہے جو ملک کے صاف توانائی کے حصول کے عزم کو تقویت دینے اور 27 ارب ڈالر کی سالانہ درآمدی لاگت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔