امن و امان کی صورتحال ، کوئٹہ میں موبائل سروس بند کر دی گئی
- October 31, 2025, 10:58 am
- Breaking News
- 175 Views
کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کیلئے موبائل ڈیٹا سروس بند کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل سروس امن وامان کی صورتحال کی وجہ سے گزشتہ رات 12 بجے سے بند کی گئی ہے، جو آج رات 12 بجے تک بند رہے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیٹا سروس کے بند ہونے سے افواہوں کی روک تھام اور امن و امان قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔
یہ فیصلہ حکومتی حکام کی جانب سے حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے اور اس کا مقصد کسی بھی ممکنہ تشویش یا بدامنی کو روکنا ہے۔
واضح رہے چند ہفتے قبل بھی سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کئی روز کیلئے بند کر دی گئی تھی۔











