تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکا، 8 افراد زخمی
- October 27, 2025, 1:39 pm
- National News
- 131 Views
تربت میں دہشت گردوں نے ڈپٹی کمشنر کیچ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے نشانہ بنایا، 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ گاڑی کے دھماکے میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ محفوظ رہے جبکہ 5 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افرادزخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔











