نوشکی فائرنگ دو پولیس اہلکار شہید
- October 22, 2025, 12:16 pm
- Breaking News
- 192 Views
نوشکی میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید
نامعلوم حملہ آوروں کی بزدلانہ کارروائی، شہداء معمول کی گشت پر مامور تھے
نوشکی (22 اکتوبر 2025): بلوچستان کے ضلع نوشکی میں غریب آباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں اہلکار معمول کی گشت پر تھے۔
شہداء کی شناخت سپاہی رزاق، ساکن غریب آباد، اور سپاہی عبداللہ، ساکن زنگی آباد کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
شہداء کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
علاقے میں اس افسوسناک واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ شہریوں نے سیکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کریں۔











