گوادر: 5 افغانی باشندوں سمیت 17 افراد گرفتار

  • October 21, 2025, 9:32 am
  • National News
  • 146 Views

گوادر میں جیونی زیرو پوائنٹ پر 5 افغانی باشندوں سمیت 17 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد بغیر سفری دستاویز کے سمندری راستے ایران جا رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے 10 افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔