اغواء کاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کے مغوی بیٹے کو چھوڑ دیا

  • October 17, 2025, 12:00 pm
  • National News
  • 286 Views

ڈھائی ماہ قبل زیارت کے تفریحی مقام سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا ہر نائی کے پہاڑی علاقے سے بازیاب ہو گیا تاہم اسسٹنٹ کمشنر تاحال بازیاب نہ ہو سکا۔بیٹے کو آج کوئٹہ پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی اور انکے نوجوان بیٹے مستنصر بلال کو 10 اگست کو زیارت کے تفریحی مقام سے مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ تقریبا ڈھائی ماہ بعد جمعرات کی شب اغوا کار مستنصر بلال کو ہرنائی کے پہاڑی علاقے میں چھوڑ گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہر نائی انتظامیہ نے مغوی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور آج اسے کوئٹہ منتقل کیا جائے گا ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی تاحال بازیاب نہ ہو سکے۔