گوادر، بجلی کی عدم فراہمی اورپانی کی قلت کیخلاف خواتین نے روڈ بلاک کردیا
- August 4, 2021, 3:21 pm
- National News
- 154 Views
گوادر:پیشُکان میں بجلی کی عدم فراھمی اور پانی کی قلت کے خلاف خواتین پر سڑکوں نکل آئیں سڑک بلاک گوادر کے نواحی ساحلی بستی پیشُکان میں خواتین نے بجلی اور پانی کی قلت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں،پیشُکان میں عید سے قبل تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے 36 پول گرے تھے جسکی وجہ سے بجلی کی فراہمی تا حال معطل ہے،اور بحالی کیلئے کام کا آغاز نہیں کیا جاسکا ہے ،جس کیخلاف خواتین نے احتجاج کا آغاز کرتے ہوئے جلوس نکالی۔انکا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم فراھمی کی وجہ اس شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا اور عذاب میں مبتلا ہیں،پانی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے،کیسکو حکام کی نااہلی کی وجہ سے بجلی تا حال نہیں کیا جا سکا ہے۔پانی ناپید ہے۔مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔