وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب، تباہی مچ گئی
- July 28, 2021, 12:45 pm
- Weather News
- 297 Views
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا۔ پاک فوج کے دستے بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں سیلاب کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔مکانات میں پانی داخل ہو گیا ہے ۔سیکٹر الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔
نالہ لئی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
خطرے کے پیش نظر سائرن بجنے لگے ہیں۔
طغیانی کے خطرے کے باعث پاک کے دستے بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔ٹیمیں نالوں اور سڑکوں کو صاف کر رہی ہیں۔امید ہے کہ ہم ایک گھنٹہ میں سب کچھ کلئیر کر دیں گے۔انہیوں نے رہائشیوں سے درخواست کی کہ وہ تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت کو اگلے دو گھنٹوں تک محدود رکھیں۔