کوئٹہ کے کا روبا ری مر کز ہزار گنجی میں دھماکہ ،دو افراد زخمی ہو گئے

  • July 26, 2021, 6:57 pm
  • Breaking News
  • 174 Views

کوئٹہ کے کا روبا ری مر کز ہزار گنجی میں دھماکہ ،دو افراد زخمی ہو گئے
کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ کے کا روبا ری مر کز ہزار گنجی میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔ پو لیس کے مطابق پیر کی صبح کوئٹہ کے علا قے ہزار گنجی میں واقعہ سبزی مارکیٹ کے گیٹ کے قریب سڑک کنا رے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دوافراد میر احمداور شبیر بگٹی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طوپر طبی امداد کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا دھماکہ کے نتیجے میں قریبی عما رتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سبزی منڈی کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچا واقعہ کے بعد سیکور ٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقو عہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہزار گنجی فروٹ مارکٹ کے گیٹ پر متعدد دھماکے ہو چکے ہیں۔