ویکسین کی ایک ڈوز سے بھی آپ محفوظ ہیں، اسد عمر

  • July 16, 2021, 8:10 pm
  • COVID-19
  • 141 Views

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر نے لوگوں سے جلد ازجلد کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ ویکسین کی ایک ڈوز سے بھی آپ محفوظ ہیں۔
سربراہ این سی او سی اسد عمر نے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن کو ویکسی نیشن کے بعد کورونا ہوجاتا ہے وہ خطرے سے کافی حد تک محفوظ رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ایک دن میں ویکسی نیشن کی تعداد 5 لاکھ ہے، اعداد و شمار کے مطابق ویکسی نیشن لگوانے سے واضع فرق آیا ہے، ویکسی نیشن کے بعد کورونا کا خطرہ کم ہوگا۔اسد عمر نے کہاکہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 3 فروری سے اب تک ہمارے پاس 4 لاکھ 9 ہزار کیسز آئے ہیں، ہمیں حفاظتی تدابیر پر عمل بھی کرنا ہے اور ویکسین بھی لگوانی ہے۔