موبائل فونزکی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی عائد، ہزاروں روپے کا اضافہ
- July 8, 2021, 9:44 pm
- Business News
- 163 Views
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے موبائل فونزکی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔
وفاقی حکومت نے موبائل فونزکی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ترمیمی کسٹم کوڈ جاری کردیئے ہیں جس کے تحت 30 ڈالرتک کے موبائل فون پر300 روپے فی سیٹ ڈیوٹی لگائی گئی ہے، 30 تا 100 ڈالرکے موبائل فون پر3 ہزارروپے، 100 تا 200 ڈالرکے موبائل فون پر7500 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
200 تا 350 ڈالرکے موبائل فون پر11000 روپے، 350 تا 500 ڈالر کے فی سیٹ موبائل فون پر15000 روپے ڈیوٹی لگائی گئی ہے اس کے علاوہ 500 ڈالرسے زائد فی سیٹ پر22000 روپے ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔