بے روز گاروں کیلئے خوشخبری، حکومت نے 3 لاکھ سے زائد نوکریوں کا انتظام کرلیا
- July 7, 2021, 9:02 pm
- National News
- 133 Views
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ آٹو سیکٹر سب سے بڑا سیکٹر ہے جسے بہتر بنا کر برآمد کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی لارہے ہیں، ہمارا ٹارگٹ 5 لاکھ گاڑیاں بنانے کا ہے، آٹو سیکٹر میں 3 لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی۔ تفصیئلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال 4 لاکھ 15 ہزار گاڑیاں بنیں، ہم چاہتے ہیں کہ طلب بڑھائیں کیوں کہ یہ سب سے بڑا سیکٹر ہے، گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو طلب بڑھتی ہے، تو ہم نے گاڑیوں پر ڈیوٹی کم کردی ہے، جس کے بعد 660 سی سی کی گاڑیوں کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار روپے تک کم ہوں گی، کلٹس، سٹی اور ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی اور طلب میں اضافہ ہوگا جب کہ طلب بڑھنے سے 3 لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی جب کہ اس سال گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ملا کر 3 لاکھ 75 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔
وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداروان نے کہا کہ ہم نے گاڑیوں کی اپ فرنٹ پیمنٹ 20 فیصد کردی ہے، آئندہ سال اس کی اقساط کو بھی کم کر دیں گے، یہ بہت بڑا سیکٹر ہے، اس کو ہمیں برآمد کی طرف لے کر جانا ہے، نئی پالیسی جو آرہی وہ برآمد اور مینوفیکچرنگ کی بنیاد پر بنائی گئی ہے ، ہماری توجہ یہ ہے کہ ہماری گاڑیوں کو بہتر کیا جائے، پاکستان میں سب گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں، چھوٹی گاڑی پر میری گاڑی اسکیم کے تحت ہماری خاص توجہ ہے، ہمارا ہدف ہے کہ پاکستان میں 5 لاکھ گاڑیاں بنیں گی، یہ بل کل کابینہ میں منظور ہوا ہے اور کوشش ہے کہ آر او آجائے تو ہم نئی قیمتوں کا اطلاق کریں گے، اس کے علاوہ ہم آٹو سیکٹر میں درآمد کی بھی اجازت دیں گے۔