اسلام آباد میں لڑکے لڑکی پر تشدد کا معاملہ، چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آ گئیں
- July 7, 2021, 9:01 pm
- National News
- 405 Views
اسلام آباد میں ملزم عثمان مرزا کی جانب سے لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اپارٹمنٹ عثمان مرزا کا تھا ، عثمان مرزا اسلحے سمیت کمرے میں داخل ہوا تھا۔متاثرہ لڑکے نے عثمان کے دوست سے اپارٹمنٹ کی چابی لی تھی۔ جس وقت لڑکا اور لڑکی پر تشدد کیا جا رہا تھا، اس وقت عثمان مرزا اور دیگر لوگ شراب کے نشے میں دھت تھے۔
لڑکا اور لڑکی کی زبردستی قابل اعتراض ویڈیو بنائی گئی۔لڑکے اور لڑکے سے لاکھوں روپے کا مطالبہ کیا گیا۔رقم نہ ملنے پر ویڈیو وائرل کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ 5 سے 6 افراد نے لڑکی اور لڑکے کو حبس بیجا میں رکھا جبکہ ملزمان نے لڑکی کو برہنہ کر کے دھمکیاں دیں۔ ڈی سی حمزہ شفقات اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں تاہم متاثرین کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔
عثمان مرزا گاڑیوں اور پراپرٹی ڈیلز کا کام کرتا تھا۔واضح رہے کہ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تشدد کرنے والے مرکزی ملم عثمان مرزا اور اس کے ساتھی فرحان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔سوشل میئڈیا پر لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر اسلام آباد پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم عثمان مرزا کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا تھا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شدید ردِعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔معاملے کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ملزم عثمان مرزا کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے،جب کہ پولیس نے واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔