کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ، ریلیوں اور اجتماعات پر پابندی
- March 29, 2021, 1:02 pm
- COVID-19
- 379 Views
بلوچستان حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ پابندی کے دوران ہر قسم کی ریلیوں اور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لوگوں کے ہجوم، جلسہ، جلوس، ریلیوں، 5 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔
حکومت کی جانب سے ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے و دیگر احتیاطی تدابیر پر سخت سے عمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
درآمد سے ہی ہم اس خطرناک مرض کے پھیلاوٴ کو روک سکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر متعلقہ افراد ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ اب تک کے موصول اعداد و شمار کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 19525 ہے، اب تک وائرس سے 19046مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جب کہ اس وائرس سے جاں بحق مریضوں کی کل تعداد 206 ہے۔