ملک بھر میں شب معراج آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی

  • March 11, 2021, 1:02 pm
  • Featured
  • 199 Views

شب معراج آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی۔

علمائے کرام آج ملک بھر کی مساجد میں شب معراج کی عظمت وفضیلت پرروشنی ڈالیں گے، جامعہ نعیمیہ لاہورکے مہتمم ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بتایا کہ رسول کریمؐ کو شب معراج میں اللہ تعالیٰ نے نماز کا تحفہ دیااور اسے معراج مومن سے تعبیر فرمایا۔

ادارہ منہاج القرآن کے رہنمامحمدلطیف مدنی کا کہنا تھا معراج میں اللہ تعالیٰ کی قدرت کی عظیم نشانیاں موجود ہیں، جب اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب پیغمبرؐکو اپنی قدرت کی نشانیاں دکھانے کے لیے بلایا تو اس میں کتنا وقت لگا ہوگا، اس کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا۔