خضدار میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا
- January 27, 2021, 12:30 pm
- Breaking News
- 207 Views
بلوچستان میں خضدار کے مقام پر بدھ 27 جنوری کی رات ہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
بلوچستان کے ضلع خضدار میں محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے بروقت کارروائی کے دوران مسافر وین سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی۔ ملزمان مسافر وین کے ٹائروں میں ہینڈ گرینڈ اور اسلحہ چھپا کر لے جا رہے تھے۔
آپریشن کے دوران مسافر وین کے ٹائروں سے ہینڈ گرنیڈ بم برآمد کیے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ اور گولا بارود کو تخریب کاری میں استعمال کرنا تھا۔
کارروائی میں گاڑی میں سوار 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی۔