حکومت جاتی ہے تو جائے ایف اے ٹی ایف بل پاس ہونا چاہیئے ، عمران خان ڈٹ گئے ۔ ہارون رشید

  • September 5, 2020, 9:25 pm
  • Weather News
  • 186 Views

محکمہ موسمیات نے ستمبر میں ملک بھر میں بارشوں کے بارے میں پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی کے پی میں ستمبر کے دوران معمول سے کم بارشیں ہوں گی ،پنجاب کے مون سون ریجن میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق ستمبر کے پہلے 15 دن زیادہ نم آلود رہیں گے اور کے پی کے کچھ زیریں علاقوں میں بھی نارمل یا قدرے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی پنجاب اور مشرقی سندھ میں بھی معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، رواں ماہ آزاد جموں کشمیر میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔ماہ ستمبر میں سندھ اور بلوچستان کے جنوبی حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہیگا۔15 ستمبر کے بعد سندھ، بلوچستان میں یومیہ اوسط درجہ حرارت معمول سے بڑھ جائے گا۔