ملک میں کورونا وائرس کے مزید 531 کیسزرپورٹ

  • August 11, 2020, 10:36 pm
  • COVID-19
  • 200 Views

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے مزید 531 کیسزاور15 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 531 نئے کیسزرپورٹ جب کہ 15 متاثرین کی اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار191 اورایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 833 ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دولاکھ 61 ہزار246 ہو گئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار127، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار586، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 34755، بلوچستان میں تعداد 11921، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15281، آزاد جموں و کشمیر2150 اورگلگت میں 2371 ہوگئی۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار227 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ملک بھرمیں اب تک 21 لاکھ 65 ہزار 811 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھرکے اسپتالوں میں 146 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اوراس وقت 1 ہزار 365 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔