چمن:پاک افغان سرحدکی بندش کےخلاف احتجاجی دھرناجاری

  • July 18, 2020, 12:37 pm
  • National News
  • 180 Views

چمن میں پاک افغان سرحد کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔

چمن میں احتجاجی دھرنا مقامی تاجروں اور مختلف سیاسی پارٹیوں نے دیا ہوا ہے۔ دھرنے کی وجہ سے پاک افغان شاہراہ بدستورمکمل بلاک ہے اورشاہراہ کی بندش کی وجہ سے تجارت بھی معطل ہے۔نیٹوسپلائی، درآمدات اور برآمدات سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ بھی بند ہے۔

شرکاء کا مطالبہ ہے کہ پاک افغان سرحد کو حکومت پہلے کی طرز پرکھول دے۔پاک افغان شاہراہ کی بندش سے حکومت اور تاجروں کو بھاری مالی نقصان ہواہے۔

چمن چیمبرآف کامرس کے صدر آدم خان اچکزئی نے بتایا ہے کہ شاہراہ کی بندش سے روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہاہے۔ تاجروں ،ایکسپورٹرز اور امپورٹرز پر غیرملکی کمپنیوں کے بھاری جرمانے لگ رہے ہیں۔

آدم خان اچکزئی نے مزید کہا کہ لغڑی اتحاد ،سیاسی پارٹیوں اور تاجر تنظیموں نے پاک افغان شاہراہ کھولنے سے صاف انکار کردیا ہے۔