استاد نے ٹیوشن پڑھنے کیلئے گھر آنے والے 2 کمسن طالب علموں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  • July 17, 2020, 11:27 am
  • National News
  • 255 Views

استاد نے ٹیوشن پڑھنے کیلئے گھر آنے والے 2 کمسن طالب علموں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، استاد بچوں سے زیادتی کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی بناتا رہا جو کہ بعد میں وائرل ہوگئی، تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے میں ایک استاد نے ٹیویشن پڑھنے کیلئے گھر آنے والے 2کمسن بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
بچوں کے ولدین نے پولیس کو بتایا ہے کہ 12 اور 14 سال کی عمر کے طالب علموں ملزم سارنگ کے گھر ٹیوشن پڑھنےجاتے تھے اور وہیں ان کے استاد نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس ایس پی امیر سعود مگسی کے مطابق خیر پور کے علاقے ٹھری میر واہ میں استاد سارنگ شر نے 2 طالب علموں سے زیادتی کی، استاد نے بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی جو کہ وائرل ہوگئیں۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ خیال رہے کہ ایسے واقعات پہلے بھی پیش آتے رہتے ہیں کچھ روز قبل ق ڈسکہ شاہین ٹاؤن میں تیسری جماعت کے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔ دوسری جانب سرگودھا میں بھی شادی کی تقاریب میں ڈانس کرنے والے لڑکے کو 3 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
سرگودھا میں محبوب کالونی کے رہائشی متاثرہ لڑکے نے پولیس کو بیان دیا ہےکہ 3 افراد اسے شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کا جھانسہ دے کر اپنے ساتھ لے گئے اور ڈیرے پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ادھر جلال پور بھٹیاں کے علاقے محلہ امام ٹاؤن میں بچے سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی، ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔