2020 میں ڈالر کی اوسط قدر 163 روپے رہے گی، ف چ سلوشنز

  • July 16, 2020, 3:59 pm
  • Business News
  • 94 Views

اسلام آباد 2020 میں ڈالر کی اوسط قدر 163 روپے رہے گی۔ امریکی کریڈٹ ریٹنگ ادارے ف چ سلوشنز کی رپورٹ میں پاکستان میں سال 2020 میں ڈالر کی اوسط قیمت بارے بتایا گیا ہے جس میں اس بات کی پیشگوئی کی گئی ہے کہ ڈالر کی قیمت 163 کے قریب رہنے کا امکان ہے۔ مقامی اخبار ایکسپریس کے مطابق رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سال 2021 میں پاکستان میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر 171 روپے 15 پیسے تک جا سکتی ہے۔
بدھ کو امریکی کریڈٹ ریٹنگ ادارے ف چ سلوشنز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2020 سے لے کر اب تک ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 7 عشاریہ 1 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستانی روپے کی قدر پر اگرچہ بڑے پیمانے کا دباؤ نہیں ہوگا لیکن ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں بتدریج کمی واقع ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ پالیسی ساز عالمی مارکیٹ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر افراط زر کے دباؤ کو کم رکھنے کے لیے روپے کی قدر کو مزید گرنے دیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں اور اس مد میں موخر ادائیگیوں کی سہولت کے علاوہ عالمی شراکت دار جی 20 ممالک کی جانب سے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت ملنے سے فی الوقت پاکستان کے ذخائر پر بیرونی مالیاتی ادائیگیوں کا دباؤ نظر نہیں آرہا ہے بلکہ مذکورہ عوامل کے سبب پاکستان کے لیے بیرونی معیشت کے حوالے سے درپیش چیلنجز میں کمی واقع ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ موجودہ دور حکومت میں ڈالر کی قیمت نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کر بھی چھو لیا تھا جس کے بعد حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب امریکی کریڈٹ ریٹنگ ادارے ف چ سلوشنز کی رپورٹ میں پاکستان میں سال 2020 میں ڈالر کی اوسط قیمت بارے بتایا گیا ہے جس میں اس بات کا انشکاف کیا گیا ہے کہ ڈالر کی قیمت 163 کے قریب رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سال 2021 میں پاکستان میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر 171 روپے 15 پیسے تک جا سکتی ہے۔