ماہرہ خان نے سلیم کریم سے محبت کا اعتراف کر لیا

  • June 15, 2020, 11:59 am
  • Entertainment News
  • 225 Views

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سلیم کریم سے محبت کا اعتراف کر لیا۔تفصیلات کے مطابق برس مئی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ پاکستانی اداکارہ نے ترکی میں اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی۔ رپورٹ میں کسی کا حوالہ دیے بغیر ماہرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کو دیکھ کر اندازے سے بتایا گیا کہ اداکارہ نے دیرینہ دوست سلیم کریم سے منگنی کی۔
بھارتی اخبار کی جانب سے رپورٹ شائع کرنے کے بعد ماہرہ خان کی منگنی کی خبریں انٹرنیٹ اور میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔ خبریں وائرل ہونے کے بعد جہاں ماہرہ خان سے منسلک قریبی ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کی منگنی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان سلیم نامی شخص کی محبت میں گرفتار ہو گئی ہیں۔
ماہرہ خان نے کچھ ماہ قبل ثمینہ پیرزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ کسی سے محبت کرتی ہیں اور شادی کریں گی لیکن انہوں نے اس کا نام اور دیگر تفصیل فراہم نہیں کی تھی جبکہ اب ایچ ایس وائے نے ماہرہ خان سے لائیو سیشن کے دوران اس شخص کے نام سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ شخص سیلم کریم ہے ۔

ماہرہ سے جب سوال کیا گیا کہ وہ جب سلیم کو دیکھتی ہیں تو کیسا محسوس کرتی ہیں جس کے جواب میں انہوں نے ڈرامہ سیریل’’ہمسفر‘‘ کا ایک ڈائیلاگ بولا’’پتا نہیں تم مجھے کس نیکی کے بدلے میں ملی ہو‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ ان سے مل کر ایسامحسوس کرتی ہیں۔حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان نے سلیم کریم کو اپنی زندگی کی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہوں نے زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا نیک کام ضرورکیا ہے جس کے بدلے اللہ نے مجھے سلیم کریم کی محبت میں مبتلا کیا ہے۔
ماہرہ خان نے اپنے بیٹے کے حوالے سے کہا کہ میں اپنے بیٹے کے لیے بھی ایسا ہی محسوس کرتی ہوں وہ میرے لئے دنیا کا مرکز ہے اور میری زندگی اس کے ارد گرد گھومتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں وہ سب میرے لئے بہت اہم ہے اور میں ان کو خوش کرنے کی ہمیشہ کوشش کرتی ہوں۔واضح رہے ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عکسری سے کی، بعد ازاں شادی کامیاب ثابت نہ ہوسکی اور 2015 میں ماہرہ خان نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے لی تھی۔ ایک ٹویٹ میں ماہرہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی سے متعلق سوال پر میرے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ماہرہ خان نہ صرف پاکستان بلکے بھارت فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔اور اب ماہرہ خان فہد مصطفی کے ساتھ فلم’’قائداعظم زندہ باد‘‘ میں دکھائی دیں گی