حکومتِ پنجاب نے ہفتے میں 4دن مارکیٹس اور شاپنگ مالز کھولنے پر غور شروع کردیا

  • May 28, 2020, 1:40 pm
  • COVID-19
  • 118 Views

حکومتِ پنجاب نے ہفتے میں 4دن مارکیٹس اور شاپنگ مالز کھولنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیرتجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ عید گزر گئی اب ایس او پیز کی سختی سے مانیٹرنگ ہوگی، جو مارکیٹ ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گی اس کو بند کر دیا جائے گا۔ مارکیٹوں کے اوقات کار بتاتے ہوئے چند دن قبل میاں اسلم اقبال نے مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے حوالے سے فیصلوں کا عندیہ دیا تھا۔
اس کے علاوہ کابینہ کی سب کمیٹی برائے کرونا کا اجلاس آج متوقع ہے، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لےکر آئندہ کیلئے تجویز پر حتمی فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے ایک بار پھر 4 دن مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور بازار کھولنے پر غور شروع کر دیا، ہفتہ کے تین دن جمعہ، ہفتہ، اتوار کو کاروبار بند رکھنے کی تجویز زیرغور ہے، تا ہم ہتمی فیصلہ اجلاس کے بعد کیا جائے گا جس کا حکومتی حکام کی جانب سے اعلان کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ چند دن قبل پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹیں کھولنے کا وقت صبح 9 سے 5 کردیا تھا۔ خیال رہے کہ عید سے قبل سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ملک بھر میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کے اوقات بڑھا دیئے تھے جس کے بعد عوام اور تاجروں کو ریلیف دیا گیا تھا۔ اس کی بنیادی وجہ عید کا موقع بتائی گئی تھی کیونکہ لوگوں کو اس موقع پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ لیکن اب چونکہ عید گزر گئی ہے،ا س لئے حکومتِ پنجاب نے ہفتے میں 4دن مارکیٹس اور شاپنگ مالز کھولنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرتجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ عید گزر گئی اب ایس او پیز کی سختی سے مانیٹرنگ ہوگی، جو مارکیٹ ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گی اس کو بند کر دیا جائے گا۔