حالیہ بندشوں کے سبب پرائیویٹ اسکول بری طرح متاثر ہوئے ہیں

  • May 12, 2020, 2:09 am
  • Education News
  • 256 Views

حالیہ بندشوں کے سبب پرائیویٹ اسکول بری طرح متاثر ہوئے ہیں صوبے بھر میں بیش تر پرائیویٹ اسکولز کرائے کے عمارت میں قائم ہیں عمارتوں کا کرایہ ادا کرنا اور اپنے اسٹاف کو تنخواہیں دینا ان کے بس سے باہر ہو ہوچکا ہے، ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ
کوئٹہ(ویب ڈیسک)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پرائیویٹ اسکولوں کے نمائندہ وفد سے تربت میں ملاقات کے دوران کہا کہ حالیہ بندشوں کے سبب پرائیویٹ اسکول بری طرح متاثر ہوئے ہیں صوبے بھر میں بیش تر پرائیویٹ اسکولز کرائے کے عمارت میں قائم ہیں عمارتوں کا کرایہ ادا کرنا اور اپنے اسٹاف کو تنخواہیں دینا ان کے بس سے باہر ہو ہوچکا ہے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مشکل کی اس صورتحال میں پرائیویٹ اسکولز کے لیے خصوصی گرانٹ کا بندوبست کرئے تاکہ اسکولز مالکان اس پوزیشن ہوں کہ اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے فیسوں میں کمی کرسکیں اور اپنے اسٹاف کو تنخواہیں ادا کرسکیں اور اسکولوں کے عمارتوں کا کرایہ ادا کرسکیں۔پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کیچ کے صدر یونس جاوید کی قیادت میں وفد نے سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ان کے رہائش گاہ میں ملاقات کی ملاقات میں حاجی کریم بخش اور سدیرلقمان بھی ان کے ہمراہ تھے وفد نے پرائیویٹ اسکولوں کے مشکلات و مسائل سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ کروناوائرس کے پیش نظر تمام ادارے بری طرح متاثر ہوئے ہیں کاروبار متاثر ہونے سے معاشی مشکلات میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے حکومتوں کی زمہ داری بنتی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کاروباری افراد خصوصا پرائیویٹ اسکولوں کے لیے معاشی پیکج کا اعلان کرے تاکہ پرائیویٹ ادارے اس قابل ہوں کہ مستقبل کے معماروں کی بہتر انداز میں تربیت جاری رکھ سکیں انھوں نے کہا کہ والدین بھی اسکول فیسوں ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اسکولوں کو تب اس بات کا پابند کیا جاسکتا ہے کہ وہ فیسوں میں کمی کریں جب حکومت وقت کے طرف سے انہیں کوئی گرانٹ یا پیکج دیا جائے گا انھوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں پرائیویٹ اسکولوں کے مشکلات بہت زیادہ ہیں اور وہ ایک زبردست کام بھی کر رہے ہیں بچوں کو تعلیم دے کر ایسی صورت حال میں ان کا حق بنتا ہے کہ حکومت ان کے مسائل کو حل کرنے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے معاشی مسائل کو فوری طور پر حل کرئے۔