2 اراکین قومی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

  • May 10, 2020, 6:27 pm
  • COVID-19
  • 122 Views

2 اراکین قومی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اراکین محمود شاہ اور گل ظفر خان کی کروناٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی ہے۔ ٹی وی چینل نے ذرئع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قومی اسبملی کے اراکین محمود شاہ اور گل ظفر خان میں کرونا وائرس پایا گیا ہے، دونوں اراکین پارلیمنٹ سے ٹیسٹ کے لیے سیمپلز 8مئی کولیے گئے تھے اور رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
بتایا گیا ہے اراکین پارلیمنٹ کے سیمپلز این آئی ایچ کی خصوصی ٹیم نے لیے تھے کیونکہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے قبل کروناٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ گل ظفر خان باجوڑ سے تحریک انصاف کے ایم این اے ہیں جبکہ محمود شاہ کا تعلق بلوچستان سے ہے اور وہ ایم ایم اے پی کے رکن ہیں۔
دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز کے ایک اور چیمبراٹینڈنٹ میں کرونا کی تصدیق ہوگئی، کرونا سے متاثرہ چیمبر اٹینڈنٹ کی عمر 39سال ہے۔

پارلیمنٹ لاجز سے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد3ہوگئی۔ اس کے علاوہ سینیٹر راجہ ظفر الحق اور مشاہد حسین سید کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان اور سیدفخر امام کا بھی ٹیسٹ منفی رہا۔ اسی طرح مصطفی نوازکھوکھر، شاہ زین بگٹی، پی ٹی آئی کے پشاور سے ایم این اے نور عالم خان، ایم این اےنور عالم، سینیٹر سلیم ضیا، ستارہ ایاز، ملیکہ بخاری اور ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا بھی مہلک وائرس سے محفوظ رہیں۔
لیگی رکن اسمبلی طاہرہ اونگزیب، معاونین خصوصی علی نواز اعوان، ملک امین اسلم، مریم اورنگزیب اور مائزہ حمید کے کرونا ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں۔ دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 648 ہوگئی ، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30174 تک جا پہنچی ،8023 مریض صحتیاب ہوگئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر سے کورونا کے مزید 807 کیسز اور 10 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس میں سے سندھ میں 9 ہلاکتیں اور 709 کیسز، اسلام آباد میں ایک ہلاکت اور 32 کیسز ،بلوچستان میں 59 اور آزاد کشمیر میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔