کوئٹہ میں ایف بی آر کے 22 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر

  • April 30, 2020, 9:05 pm
  • COVID-19
  • 434 Views

کوئٹہ: فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے کوئٹہ میں واقع دفتر کے 22 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پہلا کیس کوئٹہ کے ریجنل انکم ٹیکس آفس(آرٹی او) میں 18 اپریل کو سامنے آیا جس کے بعد طبی ٹیم نے عمارت کا دورہ کرکے ٹیسٹ کے لیے 164 ملازمین کے نمونے حاصل کیے۔ ٹیسٹ کے نتائج آنے پر 22 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ 85 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے۔تمام متاثرہ ملازمین کو قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ جن 22 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان کا تعلق گریڈ 1 سے 15 تک سے ہے۔

آر ٹی او کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ بار بار درخواست کے باوجود ملازمین کو صورت حال کی سنجیدگی کا ادراک نہیں کیا جس کے باعث حالات سنگینی اختیار کرگئے۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کی واضح ہدایات کے باوجود احتیاطی تدابیر کے حوالے سے غفلت برتی گئی جس کے باعث ریجنل آفس میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو

https://www.express.pk/story/2037046/1/