خضدار،ٹریفک حادثہ ،میاں بیوی 2 بچوںسمیت 5 افرادجاںبحق ،سبی میں2 افرادلقمہ اجل بن گئے

  • April 18, 2020, 12:21 am
  • Breaking News
  • 261 Views

خضدار،ٹریفک حادثہ ،میاں بیوی 2 بچوںسمیت 5 افرادجاںبحق ،سبی میں2 افرادلقمہ اجل بن گئے
خضدار،سبی (ویب ڈیسک)خضدار میں ٹریفک حادثے کا افسوسناک واقعہ، میاں بیوی دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ،لیویز رسالدار محمد زبیرزہری اہلیہ دوبچوںسمیت جاں بحق ان کی ایک بیٹی زخمی ہوگئی ، گورنمنٹ ٹیچر جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق لیویز فورس کے رسالدار محمد زبیر جمعہ کی شام تحصیل زہری مہران گاڑی میں اپنی فیملی کے ہمراہ خضدار آرہے تھے کہ ان کی گاڑی سامنے سے آنے والے ٹوڈی کار سے ٹکرائی جس کے نتیجے لیویز رسالدار محمد زبیر وہ خود ان کی اہلیہ اور بیٹی اوربیٹا مہراللہ جاں بحق ہوگئے ۔زبیرزہری کو علاج کے لئے خضدار ہسپتال لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا زبیر زہری خضدار کے علاقہ زاوہ کے رہائشی تھے ۔ افسوسناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ دوسری گاڑی میں سوار ٹیچر علی نواز جاموٹ جاں بحق اور ان کے دیگر ساتھی زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین کے مطابق لیویز رسالدار محمد زبیر کو حادثے میں معمولی چوٹیں آئیں تھی تاہم انہیں ہسپتال پہنچنے میں کافی دیر ہوئی اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگئے ۔یاد رہے کہ خضدار کے حدود میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر حادثات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس سے قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں ۔ دریںاثناء سبی جیکب آبادقومی شاہراہ لمجی کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹو کار اور ٹوڈی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں علی محمد اور یاسرموقع پر جان بحق جبکہ عبدالرحیم ، عبداللہ اور سلیمان شدید ذخمی ہوئے جن کو فوری طور پر لیویز کے گاڑیوں میں سول ہسپتال سبی لایا گیا جہاں پر ضروری طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ذخمیوں میں عبداللہ اور سلیمان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جانبحق ہونے والوں کو تعلق کوئٹہ سے بتایا جارہا ہے جو سکھر سے کوئٹہ جارہے تھے مزید تفتیش مقامی لیویز نے شروع کردی