وبے میں 200 نئے اسكول بنائے جائیں گے، ترجمان حكومت بلوچستان

  • December 9, 2019, 4:27 pm
  • Education News
  • 199 Views

کوئٹہ: ترجمان حكومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے كہا كہ صوبے میں 200 نئے اسكول بنائے جائیں گے۔

ترجمان حكومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے بلوچستان وویمن پرموٹ ٹیلنٹ ایوارڈ كی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم كوعام كرنے میں خواتین كا بڑا كردار ہے اورہر قوم تعلیم كو عام كرنے میں عورت كی مدد كے بغیر ترقی نہیں كرسكتی، خواتین كی تعلیم مردوں سے زیادہ اہم ہے كیون كہ ماں اگر تعلیم یافتہ ہو تو ایک مہذب معاشرے كی تشكیل كی جاسكتی ہے۔

لیاقت شاہوانی نے كہا كہ علم كسی كی مراث نہیں یہ ملک كے ہرفرد كا بنیادی حق ہے اور دُنیا میں وہی قومیں ترقی كرتی ہیں كیوں كہ تعلیم انسان میں شعور كو اُجاگر كرتی ہیں جس كے نتیجے میں معاشرہ ترقی كی منازل طے كرتا ہے۔
ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حكومت ہر ممكن كوشش كررہی ہے كہ صوبے میں تعلیم عام كی جائے اس لئے اس سال تعلیم كیلئے 77 ارب ركھے گئے ہیں تاكہ صوبے میں تعلیمی انقلاب برپا ہوجائے، یہ رقم سابقہ حكومتوں كے ادوار سے 90 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے كہا كہ موجودہ حكومت نے صوبے كے مختلف كالجوں كو 3 بسیں فراہم كیں جس سے طلبا و طالبات كے ٹرانسپورٹ كے مسائل حل ہوجائیں گے جب کہ صوبے بھرمیں 200 نئے اسكول بنائے جائیں گے تاكہ صوبے كے ہر بچے كو تعلیم حاصل كرنے كا حق حا صل ہو۔

بعد ازاں ترجمان حكومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسكول كی سینئر ٹیچرز، پرنسپل كو حسن كاكردگی كی بنیاد پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔