" شاید اس شخص کی وجہ سے ہماری مبشر لقمان سے لڑائی ہوئی" حریم شاہ کی دوست صندل خٹک بھی بول پڑیں

  • November 11, 2019, 4:01 pm
  • Entertainment News
  • 215 Views

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک جوڑی حریم شاہ اور صندل خٹک ان دنوں اپنی ویڈیوز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، ان کی ہائی پروفائل دفاتر اور کئی حکومتی عہدیداران کیساتھ ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں جبکہ سینئر صحافی مبشر لقمان کے طیارے کے ساتھ بھی ان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور بعد میں خبرآئی تھی کہ مبشرلقمان نے طیارے سے سامان چوری ہونے کی پولیس کو رپورٹ کردی اور اب ا س سلسلے میں ٹک ٹاک جوڑی نے مبینہ شخص کا نام بھی لے لیا جس کی وجہ سے شاید لڑائی ہوئی ۔

مقامی نیوز ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹر ویو میں حریم شاہ نے بتایاکہ اچھا انسان بننا چاہتی ہوں، مجھے اینکر بہت پسند ہیں، مجھے ناپسند کوئی بھی نہیں ہے،میں نے کبھی انسان سے نفرت نہیں کی، مبشر لقمان کے ساتھ قانونی جنگ چل رہی ہے۔ صندل خٹک نے بتایاکہ شاید صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان صاحب کی وجہ سے ہماری مبشر لقمان سے لڑائی ہوئی ، ہم تو صرف انجوائے کرنے گئے تھے اور اجازت لے کر گئے تھے، بعد میں میڈیا پر بول دیا کہ چوری ہوئی، مبشر لقمان صاحب بہت آگے بڑھ چکے ہیں، اتنا آگے بڑھ چکے ہیں کہ واپسی کا راستہ نہیں ۔

حریم شاہ نے مزید بتایا کہ انسان کو دنیا گھومنا چاہیے ، نعیم الحق صاحب سے بھی متعدد دفع مل چکی ہوں،سب سے اکڑو سیاستدان پرویز خٹک صاحب ہیں، اکڑو نہیں کہہ سکتے، پرسنالٹی کو دیکھ کر لگتا ہے، مجھے کوئی بھی پارٹی بری نہیں لگتی، پیپلزپارٹی بہت پسند ہے، ان کے لوگ بہت پسند ہیں، میں سپورٹر پی ٹی آئی کی ہوں ۔

صندل خٹک نے بتایاکہ میرے امی ابو دونوں میرے ساتھ ہیں، بھائی سب کا سپورٹ ہے تاہم حریم شاہ کاکہناتھاکہ مجھے کوئی بھی سپورٹ نہیں کرتا، میری فیملی کو سب چیزیں پسند نہیں ، میں کچھ بھی کر لوں کوئی سپورٹ نہیں کرتا، کبھی تعریف نہیں کرتے،میں کسی کی تعریف کی محتاج نہیں ہوں، میری اپنی فیملی میں کوئی سپورٹ نہیں کرتا، گناہ کا کام ہے وغیرہ وغیرہ کہتے ہیں

https://dailypakistan.com.pk/11-Nov-2019/1047731