محمد اسلم بھوتانی سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کا ٹیلی فونک رابطہ

  • July 30, 2018, 11:33 pm
  • National News
  • 135 Views

کوئٹہ (آن لائن )گوادر لسبیلہ سے کامیاب ہونے والے آزاد رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کا ٹیلی فونک رابطہ دونوں رہنماؤں نے ملکی اور صوبائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا واضح رہے این اے 272لسبیلہ گوادر سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی کامیاب ہونے والے واحد امیدوار ہیں جنہوں نے صوبے بھر میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی انہوں نے 69 ہزار ووٹ لے کر بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال اور بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کو شکست دی گوادر لسبیلہ کا غیر معمولی حلقہ ان دنوں نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے سی پیک اسی حلقہ سے شروع ہوکر پاکستان سے گزرے گا گوادر پورٹ پاکستان کی معشیت اور خطہ میں مثبت تبدیلی کا حامل ہوگا گوادر کے مسائل کے حل کے لئے اسلم بھوتانی نے اپنے حلقے کے لوگوں کو نہ صرف امید دلائی ہے بلکہ ان مسائل کے حل کے لئے وہ عملی طور پر جدوجہد بھی کرتے دیکھائی دے رہے ہیں