بلوچستان پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ،محسن حسن بٹ

  • July 30, 2018, 11:33 pm
  • National News
  • 131 Views

کوئٹہ (آن لائن)انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے پولیس نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے شہادت کا رتبہ پایا ہے اور سانحات کے بعد تمام حالات پر قابو پانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اسی طرح لیڈیز پولیس نے بھی اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھائے ہیں پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے انہیں دہشت گردی سے نمٹنے کی تربیت دی جا رہی ہے پولیس کا دہشت گردانہ کا رروائیوں کے خاتمے کے لئے مورال بلند ہے اور رہے گا ان خیالات کا اظہا رانہوں نے سوموار کو ڈی آئی جی آفس کوئٹہ میں 160 سے زائد لیڈیز پولیس کانسٹیبل اور دیگر پولیس کے جوانوں میں الیکشن کے دوران بہتر ڈیوٹی سرانجام دینے پر انہیں تعارفی اسناد اور نقد انعام دینے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے پولیس افسران اور جوانوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نصیب اللہ خان، ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ نذیر احمد کرد، ایس ایس پی لیگل سجاد ترین، ایس ایس پی ایڈمن عرفان بشیر، ایس ایس پی ہیڈ کورٹر محمد حلیم اچکزئی، ایس پی سریاب ڈویژن نوراحمد رند، ایس پی سٹی ٹریفک پولیس جاوید احمد خان سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس نے انتخابات کے دوران اپنے فرائض منصبی بہتر طور پر سرانجام دیئے ہیں جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر علاؤ الدین مری ، صوبائی وزیر داخلہ ، صوبائی حکومت ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سمیت دیگر کی جانب سے پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے پولیس کے جوانوں افسران اور لیڈیز پولیس کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے بہتر انتظامات کو سراہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں بھی تمام پولیس فورس کو شا باش دیتا ہوں جنہوں نے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے پولیس کی نیک نامی کا بول بالا کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس کی تاریخ شہادتوں سے بھری پڑی ہے پولیس افسران اور جوانوں نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے کے دوران شہادت کا رتبہ پایا پولیس کا اپنے فرائض منصبی کے دوران کبھی بھی مورال ڈاؤن نہیں ہوا اور نہ ہو گا کیونکہ انہوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اسی لئے انتخابات کے دوران بلوچستان پولیس پر کسی جماعت کی جانب سے کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا کہ پولیس ان کیساتھ کوئی ذاتی یا ناروا رویہ اپنایا ہے پولیس نے ہمیشہ اپنے فرائض کو حقیقی معنوں میں سرا نجام دیا ہے اور دیتی رہے گی انتخابات کے دوران پیش آنیوالے دہشت گردانہ واقعہ میں 6 پولیس کے جوانوں سمیت درجنوں شہریوں کی شہادت اور واقعہ پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے ان کے بلند درجات کے لئے دعا کر تے ہوئے ان کے اہل خانہ کے اس غم میں برابر شریک ہے اور اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فر مائے پولیس نے دھماکے کے بعد انتخابی نتائج کے حوالے سے ڈی آر او اور تمام آراوز کے دفاتر کی سیکورٹی کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی پلان تبدیل کر کے موثر منصوبہ بندی کے ذریعے مذکورہ علاقے کی سیکورٹی کو یقینی بنایا اور اللہ کے فضل وکرم سے کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔