بی اے پی کی قیادت جلد عمران خان سے ملاقات کریگی

  • July 30, 2018, 11:33 pm
  • National News
  • 187 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی قیادت کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد بلا لیا مرکز اور صوبے میں حکومت سازی کے بارے میں بات چیت کی جائے گی ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال مرکزی سیکرٹری جنرل منظور احمد کاکڑ بانی سعید ہا شمی سمیت دیگر نومنتخب اراکین قومی اسمبلی اسلام آباد جائیں گے اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کر کے حکومت سازی کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔