جام کمال کو وزیراعلیٰ نامزد کر نا صوبے کی بہترین مفاد میں ہے ،علی مدد جتک

  • July 30, 2018, 11:33 pm
  • National News
  • 162 Views

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ ملک میں اقتدار منتقلی نیک عمل ہے جام کمال کو وزیراعلیٰ نامزد کر نا صوبے کی بہترین مفاد میں ہے پیپلز پارٹی جام کمال کو صوبے کا وزیراعلیٰ نامزد ہونے پر بلوچستان عوامی پارٹی کو مبارکباد پیش کر تے ہیں پیپلز پارٹی جمہوری سوچ رکھتی ہے اور جمہوری سوچ کے ذریعے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردا رادا کیا ہے ملک میں س بار انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی اور اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہماری اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن تمام تر حالات وتحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی جمہوریت کو رواں دواں رکھنے کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر جمہوری عمل کو فروغ دینگے ہم سمجھتے ہیں جمہوری نظام کو چلنے دیا جائے جمہوریت کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جام کمال کو وزیراعلیٰ نامزد کر نا صوبے کی بہترین مفاد میں ہے پیپلز پارٹی جام کمال کو صوبے کا وزیراعلیٰ نامزد ہونے پر بلوچستان عوامی پارٹی کو مبارکباد پیش کر تے ہیں پیپلز پارٹی جمہوری سوچ رکھتی ہے جام کمال بننے سے صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے ماضی میں قوم پرستوں نے عوام کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کا جس کے بدولت آج بلوچستان کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کوساتھ لے کر چلنا ہو گا ۔